سال 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شخصیات
سال 2021 میں اگرچہ کورونا کی وبا نے متعدد اہم شخصیات کی زندگی چھینی، تاہم اس کے باوجود اگر سال 2021 کو شادیوں کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
رواں سال کے پہلے ہی ہفتے سے شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات کے ہاں شادیوں کا آغاز ہوا اور سال کے اختتام تک یعنی تاحال شادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ہم یہاں اس سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات کی فہرست فراہم کر رہے ہیں۔
نادیہ خان
معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے 2 جنوری 2021 کو فیصل ممتاز سے تیسری شادی کی تھی۔
ایمان سلیمان
ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان نے سال کے آغاز پر ہی 5 جنوری کو آرٹسٹ جمیل سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
بختاور بھٹو زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری رواں برس 29 جنوری محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔
اداکار راحیل بٹ
شادی کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی رومانٹک کامیڈی ڈراما ’ڈولی کی آئی گی بارات‘ کے اداکار راحیل بٹ نے 10 فروری 2021 کو شادی کی تھی۔
علیزے گبول
ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے 19 فروری کو خاموشی سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں دوسری شادی کی تھی۔
قاسم علی مرید اور سعدیہ جبار
آنگن‘ اور ’پریم گلی‘ جیسے ڈراموں کی ہدایت کاری دینے والے قاسم علی مرید نے پروڈیوسر سعدیہ جبار سے 2 مارچ کو شادی کی تھی
سوہائے علی ابڑو اور کرکٹر شہزار محمد
’موٹر سائیکل گرل، رانگ نمبر اور جوانی پھر نہیں آنی‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خاموشی سے 22 مارچ کو کرکٹر شہزار محمد سے شادی کی تھی۔
نول آفتاب اور ذوالقرنین
پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین 5 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
منشا پاشا اور جبران ناصر
معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا نے 11 اپریل کو شادی کی تھی۔
مریم نفیس
’دیار دل'، 'عشق بے نام'، 'حیا کے دامن میں'، 'کبھی بینڈ، کبھی باجا'، 'یاریاں'، 'محبت نہ کریو'، 'جھوٹی' اور 'کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم نفیس 12 مئی کو خاموشی رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔
غنا علی
’عشقاوے، بے شرم، بے انتہا، سن یارا، کبھی بینڈ کبھی باجا، کیوں کہ عشق برائے فروخت نہیں، دلربا اور سراب‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ غنا علی نے 17 مئی کو شادی کی تھی۔
اداکارہ جیا علی
’دیوانے تیرے پیار کے، گھر کب آؤگے، لو میں گم، سایہ خدائے ذوالجلال، گوری دا نخرہ اور کشف‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جیا علی 28 مئی کو خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔
بینش راجا
'دل بے خبر، یقین کا سفر، سنگ مرر اور نظر بد' جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی بینش راجا نے 10 اگست کو خاموشی سے شادی کی تھی۔
اداکار عنایت خان
پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں زیادہ تر مختصر کردار ادا کرنے والے اداکار عنایت خان نے 30 اگست کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کرلی۔
منال خان اور احسن محسن
معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے 11 ستمبر کو شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر
ماڈل نیہا راجپوت اور سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے 25 ستمبر کو شادی کی تھی۔
عثمان مختار
معروف اداکار عثمان مختار نے 23 اکتوبر کو زنیرہ انعام سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
یوٹیوبر شاہ ویر جعفری
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے 24 اکتوبر کو عائشہ بیگ سے شادی کی تھی۔
اداکارہ زارا ترین اور فاران طاہر
پاکستانی نژاد امریکی ہولی وڈ اداکار فاران طاہر اور پاکستانی اداکارہ زارا ترین 8 نومبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔
ملالہ یوسف زئی
نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے 9 نومبر کو عصر ملک سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
ماڈل روبینہ خان
فیشن ماڈل و اداکارہ روبینہ خان نے 22 نومبر کو خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
جنید صفدر
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے 15 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔
مشک کلیم
نامور اور سپر ماڈل مشک کلیم دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیا سے 17 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔
ٹک ٹاکرز ڈاکٹر مدیحہ خان اور ایم جے احسن
معروف ٹک ٹاک اسٹارز ڈاکٹر مدیحہ خان اور ایم جے احسن نے 17 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔
مریم انصاری اور اویس خان
اداکارہ مریم انصاری اور سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان 23 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔
بولی وڈ شخصیات
بولی وڈ فلم ساز علی عباس ظفر
'سلطان، بھارت، ٹائیگر زندہ ہے، غنڈے اور میرے برادر کی دلہن' جیسی فلموں کے ہدایت کار 38 سالہ علی عباس ظفر نے سال کے آغاز میں 5 جنوری کو شادی کی تھی۔
ورون دھون
بولی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال 25 جنوری 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھے۔
دیا مرزا
بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا 15 فروری کو ممبئی کے صنعت کار ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں۔
یمی گوتم
بھارتی اداکارہ یمی گوتم نے 5 جون کو خاموشی سے دیرینہ ساتھی فلم ساز ادیتیا دھار سے شادی کی تھی۔
راج کمار راؤ اور پترا لیکھا
بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ پترا لیکھا پال 16 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل
بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف اور شرمیلے ہیرو وکی کوشل نے 9 دسمبر کو شادی کی تھی۔
انکتا لوکھنڈے
آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق محبوبہ اور بولی وڈ اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے 15 دسمبر کو کاروباری شخص وکی جین سے شادی کی تھی۔
ہولی وڈ شخصیات
پاکستانی نژاد اداکار رز احمد
پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار 38 سالہ رز احمد نے 14 جنوری 2021 کو انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے خاموشی سے فاطمہ فرحین مرزا سے شادی کرلی۔
آریانا گرانڈے
امریکی ریپر و گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کے 5 ماہ بعد 18 مئی کو خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
پیرس ہلٹن
امریکی گلوکارہ، اداکارہ و کاروباری خاتون 40 سالہ پیرس ہلٹن نے منگنے کے 8 ماہ بعد 12 نومبر کو 40 سالہ کارٹر ریوم سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔