حیرت انگیز

پبھرے سمندر میں پھنس جانے والے شخص کو 22 گھنٹے بعد بچالیا

یہ شخص جاپان میں ایک سے دوسری جگہ سفر کررہا تھا جب اس کی بوٹ سمندر میں الٹ گئی۔

جاپان میں پبھرے سمندر میں پھنس جانے والے ایک معمر شخص کو 22 گھنٹے بعد بچا لیا گیا۔

کھلے پانیوں میں بہتے اس شخص کے زندہ بچ جانے کو حکام نے کرشمہ قرار دیا ہے۔

اس 69 سالہ شخص کا نام نہیں بتایا گیا جو مغربی کاگوشیما سے ایک ریزورٹ جزیرے یوکوشیما کی جانب 27 نومبر کی دوپہر کو جارہا تھا جب اس کی بوٹ الٹ گئی۔

کوسٹ گارڈز کے مطابق خوش قسمتی سے وہ جزیرے پر اپنے ایک ساتھی کو کال کرکے خبردار کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

مگر اسے لگ بھگ ایک دن تک تلاش نہیں کیا جاسکا۔

کوسٹ گارڈز نے جب اسے تلاش کیا تو اپنی الٹ جانے والی کشتی کے انجن پر بیٹھا ہوا تھا اور اس کے ایک حصے کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے تھا۔

ایک کوسٹ گارڈ عہدیدار نے بتایا کہ وہ کھلے سمندر میں تنہا 22 گھنٹے تک زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا، ہم اس کی ہمت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

کوسٹ گارڈ کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ امدادی ٹیم اس شخص تک پہنچتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ہم آرہے ہیں، بس کچھ دیر صبر کرو اور مضبوطی سے تھامے رہو۔

حکام کے مطابق وہ معمر شخص ایک پلاسٹک شیٹ کو اپنے گرد لپیٹنے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ خود کو ٹھنڈ سے بچانے میں کامیاب ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کرشمہ ہے کہ وہ بچ گیا ہے اور ان حالات میں بچنا ممکن نہیں ہوتا۔

سمندر میں گم ہو جانے والے 2 افراد کو 29 دن بعد بچا لیا گیا

طیارے سے باہر لٹک جانے والے شخص کو بچانے کا حیران کن واقعہ

وہ باہمت شخص جو سمندر میں گم ہوکر 438 دن گزار کر زندہ بچ گیا