کھیل

بنگلہ دیش کےخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی، آصف علی اور عماد وسیم پاکستانی اسکواڈ سے باہر

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آصف علی اور عماد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعہ کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مقامی وقت کے مطابق میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے 20رکنی اسکواڈ کا اعلان

سیریز کے دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 26 نومبر سے چٹا گرام میں پہلا ٹیسٹ میچ اور 4 دسمبر سے ڈھاکا میں دوسرا ٹیسٹ میچ بھی کھیلا جانا ہے۔

خدشہ ہے گیس کی قلت برآمدات کی نمو کو سست کردے گی، عبدالرزاق داؤد

’صنف آہن‘ میں سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کردار کا ٹیزر جاری

ٹی وی شو کے دوران حریم شاہ کی شیخ رشید کو فون کرنے کی ویڈیو وائرل