کھیل

دوسرا ٹیسٹ: فواد کی ریکارڈ سنچری، شاہین کی عمدہ باؤلنگ سے پاکستان کی پوزیشن مضبوط

12 اننگز میں فواد کی یہ چوتھی اور مجموعی طور پر پانچویں سنچری ہے، پاکستان نے 302 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد احمد کی ناقابل شکست سنچری اور شاہین آفریدی کی جلد وکٹیں لینے کے باعث پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔

کنگسٹن کے سَبینا پارک میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے روز کا کھیل بھی دوپہر تک بارش سے متاثر رہا۔

پاکستان نے 212 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا اور محمد رضوان اور فہیم اشرف نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا، لیکن مجموعے میں 6 رنز کے اضافے کے بعد ہی فہیم اشرف ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک پائے اور 31 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم دوسرے روز ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے فواد عالم نے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار سنچری اسکور کی۔

یہ ان کی 12 اننگز میں چوتھی اور مجموعی طور پر پانچویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ جس کے ساتھ ہی فواد عالم تیز ترین پانچ سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ سنگ میل 22ویں اننگز میں عبور کیا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے بلے باز چیتشور پجارا کے پاس تھا جنہوں نے 24 اننگز کھیلی تھیں، اس فہرست میں سارو گنگولی اور سنیل گواسکر بھی شامل ہیں لیکن ان دونوں بلے بازوں نے یہ اعزاز 25ویں اننگز میں حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

302 رنز پر جب شاہین شاہ آفریدی کی نویں وکٹ گری تو پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کردی، وہ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فواد عالم 124 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ اور جیڈن سیلز نے 3، 3 جبکہ جیسن ہولڈر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اس کے لیے دونوں اوپنرز کریگ بریتھ ویٹ اور کیون پاول بالترتیب 4 اور 5 رنز بنا کر ہی چلتے بنے۔

شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کو ایک بار پھر شروع میں وکٹیں دلا دیں اور دونوں اوپنرز کو چلتا کیا۔

روسٹن چیز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 10 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں پر 39 رنز بنا لیے تھے۔

'امی نے کہا تھا آج تم سنچری بناؤ گے'

پاکستان کی اننگز کے بعد ایک انٹرویو میں فواد عالم نے کہا کہ 'میچ کے پہلے روز امی کی کال آئی تھی اور انہوں نے کہا کہ آج تم سنچری بناؤ گے، والد صاحب نے بھی کہا کہ ویسٹ انڈیز میں بھی ایک بار بلا لہراؤ'۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی دعائیں ساتھ ہونے کا احساس بہت زبردست ہوتا ہے کاص طور پر ماں کی دعا آپ کے ساتھ ہو تو آپ ہر مشکل پار کر جاتے ہو'۔

’طالبان نے یقین دلایا ہے افغان سرزمین ٹی ٹی پی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘

'سنگ مرمر' کے سیکوئل سے عاطف اسلم کی ڈراموں میں انٹری

پاک فضائیہ کی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا سے جاں بحق