حیرت انگیز

دنیا کے امیر ترین شخص بھی کون آئسکریم کے شوقین

وہ بھی ہماری طرح ایک عام انسان ہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں ایک آئسکریم مشین لگوا لی ہے۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور وہ اپنی دولت سے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

ویسے تو ان سے لوگوں کی جانب سے مطالبات کیے جاتے ہیں کہ وہ دنیا سے بھوک کا خاتمہ کریں یا دنیا کی دوتہائی عالمی آبادی کے لیے ویکسینز خرید کر دیں۔

مگر وہ بھی ہماری طرح ایک عام انسان ہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں ایک آئسکریم مشین لگوا لی ہے۔

صحیح معنوں میں یہ کون آئسکریم مشین ہے جسے سی وی ٹی سافٹ سرور نامی آئسکریم مشین کمپنی نے تیار کیا ہے۔

جیف بیزوز کے 17 کروڑ ڈالرز سے زیادہ مالیت کی جائیداد میں اس مشین کی تنصیب کا انکشاف بھی اسی کمپنی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔

کمپنی نے پوسٹ میں بتایا کہ اب جی بیزوز ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے اپنے گھر میں آئسکریم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ویسے آئسکریم سے جیف بیزوز کی محبت نئی نہیں، ان کی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا ڈیزائن بھی کسی آئسکریم کون سے ملتا جلتا ہے۔

اب جیف بیزوز کو آئسکریم کے لیے اپنے گھر سے بھی نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مشین کی قیمت تو واضح نہیں مگر وہ جتنی بھی مہنگی ہو 187 ارب ڈالرز کے مالک جیف بیزوز کے لیے وہ کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہوگی۔

دنیا کے امیر ترین شخص 58 کھرب روپے سے کیسے 'محروم' ہوئے؟

دنیا کے امیر ترین شخص کی کامیابی کا راز

12 آئیڈیاز جن کے مالک ارب پتی بن گئے