کووڈ سے مکمل صحتیابی پر پھیپھڑوں کو مستقل نقصان نہیں پہنچتا، تحقیق
وبا کے آغاز سے ایک اہم سوال ابھر رہا تھا کہ کووڈ 19 سے پھیپھڑوں کو طویل المعیاد یا ہمیشہ کے لیے نقصان تو نہیں پہنچتا۔
اگر آپ کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں اور پھیپھڑوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں تو ایسے مریضوں کے لیے سائنسدانوں نے ایک اچھی خبر سنائی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق ایسے مریض اگر بیماری سے مکمل صحتیاب ہوجائیں تو زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ ان کے پھیپھڑے طویل المعیاد نقصان سے محفوظ رہیں گے۔