کرنسی نوٹوں سے کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ کتنا ہوتا ہے؟
کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ کرنسی نوٹوں سے کووڈ لوگوں تک منتقل ہوسکتا ہے۔
کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ کرنسی نوٹوں اور سکوں سے کووڈ لوگوں تک منتقل ہوسکتا ہے۔
ایسے سوالات سامنے آئے تھے کہ کورونا وائرسز کتنے عرصے تک کرنسی نوٹوں اور سکوں پر متعدی رہتے ہیں؟ کیا ایسا ممکن ہے کہ کرنسی نوٹوں کو چھونے سے کوئی کووڈ کا شکار ہوجائے؟