ایسٹرازینیکا کی کورونا کی نئی اقسام کے خلاف نئی کووڈ ویکسینز کا ٹرائل شروع
ٹرائل میں ایسے افراد کو بھی شامل کیا جائے گا جو پہلے ہی ایسٹرازینیکا یا ایم آر این اے ویکسین کی 2 خوراکوں کو استعمال کرچکے ہیں
ایسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی اقسام کے خلاف تدوین شدہ ویکسین کی آزمائش شروع کردی ہے۔
27 جون کو اس بوسٹر ویکسین کا ٹرائل شروع کیا گیا جس میں جنوبی افریقہ، برطانیہ، برازیل اور پولینڈ سے تعلق رکھنے والے 2250 افراد شامل کیا جائے گا۔