Live Covid 2019

یکم اگست سے بی آر ٹی پشاور میں مسافروں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی

ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ یکم اگست 2021 سے بی آر ٹی پشاور میں...

ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ یکم اگست 2021 سے بی آر ٹی پشاور میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاو کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہری ذمہ داری نبھائیں اور اس مہلک وبا سے بچاؤ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، شہری کورونا ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ ہم معمول کی زندگی گزارنے کی طرف جا سکیں۔

ترجمان نے کہا کہ یکم اگست 2021 سے بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط ہوگا، بی آر ٹی کی تمام بسوں اور اسٹیشنوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے۔