لائف اسٹائل

ایک ہی ہفتے میں عمران عباس اپنی طلاق اور دوسری شادی کی خبروں پر پریشان

گزشتہ ہفتے 24 مئی کو اداکار کی اداکارہ اشنیٰ شاہ سے شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں، اب ان کی طلاق کی خبریں آگئیں۔

متعدد ڈراموں میں دولہا کا کردار ادا کرنے والے اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر اپنی طلاق اور شادی کی جھوٹی خبروں پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے سنسنی پھیلانے والے بلاگرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

عمران عباس نے فیس بک پر بعض سوشل میڈیا پوسٹس اور یوٹیوب چینلز کی خبروں کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ چند ماہ میں ان کی چوتھی شادی کرادی گئی۔

عمران عباس نے اداکارہ علیزے شاہ، اشنیٰ شاہ اور صبور علی سمیت عروہ حسین سے اپنی شادی کی جھوٹی خبروں سے متعلق اسکرین شاٹ شیئر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اشنیٰ شاہ اور عمران عباس اپنی شادی کی خبروں پر حیران

عمران عباس نے فیس بک پوسٹ اور انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق جھوٹی خبروں پر برہمی اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسے یوٹیوبرز کو چند کلکس کے حصول کے لیے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں؟

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یا تو مذکورہ یوٹیوبر اور بلاگرز یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں اور کوئی کام نہیں۔

اداکار نے اپنی شادی کی جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متعلق حکام اور ادارے ایسی افواہیں پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں: عمران عباس نے علیزے شاہ سے شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

عمران عباس کی مذکورہ پوسٹ سے قبل رواں ماہ 24 مئی کو یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ انہوں نے ساتھی اداکارہ اشنیٰ شاہ سے شادی کرلی۔

اپنی شادی کی خبریں گردش کرنے پر اشنیٰ شاہ اور عمران عباس دونوں نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے جھوٹی خبروں پر پریشانی کا اظہار کیا تھا۔

تازہ خبروں میں عمران عباس کی ایک ہی ہفتے میں اشنیٰ شاہ سے طلاق کرواکر ان کی شادی عروہ حسین سے کرنے کی خبر دی گئی۔

ساتھ ہی بتایا گیا کہ عروہ حسین بھی شوہر گلوکار فرحان سعید سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔

عمران عباس کی شادی کی تازہ خبر سے قبل ان کی شادی اداکارہ صبور علی سے ہونے کی خبریں وائرل کی گئی تھیں جب کہ اس سے قبل ان کی شادی اداکارہ علیزے شاہ سے ہونے کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

قومی اسمبلی: احتجاج کے دوران نیب آرڈیننس میں مزید 120 روز کی توسیع

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن فیصلے وزیر اعظم، کابینہ لیتی ہے، فواد چوہدری

پنجاب اور سندھ میں پانی کی مزید قلت پیدا ہوگئی