روس میں سنگل ڈوز اسپوٹنک لائٹ ویکسین کی منظوری
اسپوٹنک لائٹ بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے 79.4 فیصد مؤثر ہے جبکہ اسپوٹنک 5 کی افادیت 91 فیصد سے زیادہ ہے۔
روس میں اسپوٹنک 5 کورونا وائرس ویکسین کے سنگل ڈوز ورژن کی منظوری دی گئی ہے۔
رشین ڈائریکٹ انوسٹیمنٹ (آر آئی ڈی ایف) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسپوٹنک لائٹ بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے 79.4 فیصد مؤثر ہے، جبکہ 2 ڈوز والی اسپوٹنک 5 ویکسین کی افادیت 91.6 فیصد ہے۔