لائف اسٹائل

'ترگت الپ' حمزہ علی عباسی کی بہن کے اسکن کیئر برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

ڈاکٹر فضیلہ عباسی پاکستان اور خلیجی ممالک میں مردوں کے لیے اسکن کیئر لائن متعارف کروانے جارہی ہیں۔

ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل جسے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر ارطغرل غازی کے نام سے اردو میں ترجمہ کرکے پیش کیا جارہا ہے میں ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار اور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے درمیان اسکن کیئر پراڈکٹس کی تشہیر کا معاہدہ طے پاگیا۔

اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی جو پیشے کے لحاظ سےماہر کنسلٹنٹ پاکستانی ڈرماٹولوجسٹ ہیں انہوں نے اپنی اسکن کیئر مصنوعات کے لیے ترک اداکار جنگیز جوشقون کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ وہ پاکستان اور گلف میں خصوصی طور پر مردوں کے لیے اسکن کیئر لائن متعارف کروانے جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے مزید 2 اداکار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

فضیلہ عباسی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی اسکن کیئر لائن کے برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکار چنگیز جوشقون ہوں گے۔

دوسری جانب اداکار جنگیز جوشقون نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں معاہدے سے متعلق بتایا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہیں کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی جانب سے مردوں کے لیے متعارف کروائی جانے والی پہلی اسکن کیئر لائن کی تشہیر بطور برانڈ ایمبیسڈر کروں گا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ جلد ملاقات ہوگی۔

خیال رہے کہ جنوری میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر اور ارتک بے کا کردار ادا کرنے والے آئبرک پیکچن کی پاکستان آمد پر ان سے ملاقات کرتے دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بے شمار پاکستانی لڑکیوں نے شادی کی پیش کش کی، 'ترگت'

یاد رہے کہ ارطغرل ٖغازی میں 'ترگت الپ' کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون گزشتہ برس ستمبر میں پاکستانی برانڈ جے ڈاٹ فریگرینس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے۔

اس حوالے سے جاری ویڈیو میں ترگت الپ نے کہا تھا کہ ہیلو پاکستان، السلام علیکم، میں پاکستان کے معروف برانڈ کا برانڈ ایمبیسڈر بنے پر بہت پرجوش ہوں۔

’ڈولی کی آئے گی بارات‘ کے اداکار راحیل بٹ نے شادی کرلی

پی ایس ایل گانے کے بعد نصیبو لال قومی ترانہ گانے کی خواہاں

ایمن خان کے بھی انسٹاگرام پر 80 لاکھ فالوورز ہوگئے