بھارتی اداکار کی پھندا لگی لاش برآمد
شری واستو چندراسیکر ایک ویب سیریز ولامائی تھرایو کا حصہ تھے اور ان کی ایک فلم کی شوٹنگ بھی جاری تھی۔
بھارت کی تیلیگو فلم انڈسٹری کے اداکار شری واستو چندراسیکر نے خودکشی کرلی، ان کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار ایک ویب سیریز ولامائی تھرایو کا حصہ تھے اور ان کی ایک فلم کی شوٹنگ بھی جاری تھی۔
بدھ کے روز کوئی شوٹنگ نہیں ہوئی تھی لیکن انہوں نے گھروالوں کو بتایا تھا کہ شوٹنگ تھی اور پیرامبور میں واقع گھر کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: محض 4 ماہ میں پانچویں بھارتی اداکار کی خودکشی
وہ بظاہر اپنے اہلخانہ کے زیر ملکیت دوسرے گھر گئے تھے اور وہیں انہوں نے خودکشی کی۔