ترکی میں 10 سیکنڈ میں کووڈ کی تشخیص کرنے والا ٹیسٹ تیار
اس ٹیسٹ کے لیے سواب ٹیسٹ کی ضرورت نہیں اور نئی کٹ سے 10 سیکنڈ میں 99 فیصد تک درست نتیجہ حاصل ہوسکتا ہے۔
ترکی میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تیز ترین تشخیص کرنے والی کٹ تیار کرلی۔
بلقان یونیورسٹی کے نیشنل نانوٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کے سائنسدانوں نے نانو ٹیکنالوجی پر مبنی اس کووڈ 19 ڈائیگناسٹک کٹ کو تیار کیا جو 10 سے 15 سیکنڈ میں جسم کے اندر وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرسکتی ہے۔