بل گیٹس کی کورونا کی وبا کے خاتمے کے حوالے سے ایک اور پیشگوئی
بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 4 سے 6 مہینے کورونا وائرس کی وبا میں بدترین ثابت ہونے والے ہیں۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 4 سے 6 مہینے کورونا وائرس کی وبا میں بدترین ثابت ہونے والے ہیں۔
سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا 'اگلے 4 سے 6 مہینے وبا کے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں، انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایولوشن نے 2 لاکھ اضافی اموات کی پیشگوئی کی ہے، اگر ہم اصولوں پر عمل کریں یعنی فیس ماسک پہنیں اور سماجی دوری کے اقدامات پر عمل کریں تو متعدد اموات کی روک تھام کی جاسکتی ہے'۔