لائف اسٹائل

بھارتی اداکار سنی دیول بھی کورونا کا شکار

سنی دیول نے کورونا کی تشخیص سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آئسولیشن میں ہوں اور اچھا محسوس کررہا ہوں۔

بولی وڈ اداکار سنی دیول بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سنی دیول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق بتایا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا کہ 'میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا اور اس کا نتیجہ مثبت آیا ہے'۔

مزید پڑھیں: کورونا کا خوف، سلمان خان اہل خانہ سمیت قرنطینہ میں چلے گئے

سنی دیول نے کہا کہ میں آئسولیشن میں ہوں اور اچھا محسوس کررہا ہوں۔

اس کے ساتھ ہی سنی دیول نے کہا کہ وہ لوگ جو حال ہی میں ان سے رابطے میں تھے، وہ خود کو آئسولیٹ کرلیں اور اپنا ٹیسٹ کروالیں۔

حال ہی میں سنی دیول اپنے والد دھرمیندر، بھائی بوبی دیول اور بیٹے کرن دیول کے ساتھ فلم 'اپنے' کے سیکوئیل میں کام کررہے تھے۔

بھارت اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، 2 دسمبر تک بھارت میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 94 لاکھ 99 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرچکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار آفتاب شیوداسانی کورونا وائرس سے صحتیاب

متعدد بولی وڈ شخصیات کورونا میں مبتلا ہوچکی تھیں تاہم تمام ہی شخصیات ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران صحت یاب ہو گئیں۔

عالمی وبا سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے، جینیلیا ڈی سوزا اور کرن کمار، آفتاب شیوداسانی سمیت دیگر شامل ہیں۔

نومبر میں سلمان خان اور ان کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ نے ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور سپراسٹار کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا تھا۔

جبران ناصر کا ساتھ ملنے پر منشا پاشا خود کو 'خوش قسمت' سمجھنے لگیں

میں 'خاتون' نہیں دراصل 'مخنث' ہوں، ہولی وڈ اداکارہ کا اعتراف

'آسکر' ایوارڈز تقریب ورچوئل نہیں ہر سال کی طرح ہوگی، انتظامیہ