Live Covid 2019
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس سے متاثر
مجھ میں بیماری کی معمولی علامات ہیں اور میں نے اپنے آپ کو آئیسولیٹ کرلیا ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام مین چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ انہیں بیماری کی معمولی علامات ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ گھر سے کام کرتے رہی گے اور پی پی پی کے فاؤنڈیشن دن کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
انہوں نے اپیل کی کہ ہر کوئی ماسک کا استعمال کرے۔