Live Covid 2019

ایران میں ایک دن میں 12 ہزار 543 کیسز رپورٹ

ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے اب تک ایک دن...

ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 12 ہزار 543 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایک دن میں ریکارڈ کیسز کے بعد مجموعی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار 68 ہوچکی ہے۔

وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری کا کہنا تھا کہ مزید 459 متاثرین ہلاک بھی ہوئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 41 ہزار 493 ہوگئی ہے۔