لائف اسٹائل

پائل گھوش کا ریچا چڈھا کی وکیل پر ٹرولنگ کا الزام

بولی وڈ اداکارہ نے گزشتہ دنوں نام بدنام کرنے کے ہتک عزت کے کیس میں اداکارہ ریچا چڈھا سے معافی مانگی تھی۔

بولی وڈ اداکارہ پائل گھوش نے گزشتہ دنوں بدنام کرنے کے حوالے سے دائر ہتک عزت کے کیس میں اداکارہ ریچا چڈھا سے معافی مانگی تھی لیکن اب انہون نے ریچا چڈھا کی وکیل پر خود کو ٹرول کرنے کا الزام لگا کر ایک نیا تنازع کھڑا کردیا۔

پائل گھوش معافی مانگے جانے سے قبل بار بار سوشل میڈیا پر بیان دیتی دکھائی دی تھیں کہ وہ ریچا چڈھا سے معافی نہیں مانگیں گی۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ پائل گوش متعدد سماعتوں کے دوران عدالت کے سامنے معافی مانگے جانے کی رضامندی ظاہر کی تھی تاہم بعد میں سوشل میڈیا پر معافی مانگنے سے انکار کرتی رہیں۔

مزید پڑھیں: بدنام کرنے کے کیس میں پائل گھوش نے ریچا چڈھا سے معافی مانگ لی

ریچا چڈھا نے پائل گھوش پر ’ریپ‘ واقعے کو بیان کرنے میں اپنا نام لیے جانے پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

ہرجانے کے مقدمے میں پائل گھوش سمیت ایک نیوز چینل اور نام نہاد فلمی ناقد آر کمال کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ریچا چڈھا نے پائل گھوش پر ممبئی ہائی کورٹ میں 7 اکتوبر کو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

ریچا چڈھا نے اس وقت پائل گھوش کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا جب پائل گھوش نے ایک انٹرویو میں ریچا چڈھا کا نام لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ریپ‘ واقعے میں نام لینے پر ریچا چڈھا نے پائل گھوش پر مقدمہ کردیا

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق پائل گھوش نے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹوئٹس کے ذریعے نیا تنازع شروع کردیا ہے۔

پائل گھوش نے ریچا چڈھا کی وکیل پر خود کو ٹرول کرنے کا الزام لگایا ہے، انہوں نے کچھ اسکرین شاٹس شیئر کیے اور کہا کہ ایک ٹوئٹر صارف نے ان کے خلاف باتیں کیں۔

اداکارہ نے الزام لگایا کہ ریچا چڈھا کی وکیل سوینا بیدی نے اس شخص کی حمایت کی تھی۔

پائل گھوش نے کہا کہ یہ وکیل کی جانب سے انتہائی شرمناک حرکت ہے جو ریچا چڈھا کے لیے کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ پائل گھوش کا فلم ساز انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس کشیپ گینگ کا طریقہ کار ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اپنے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر ہونے کے بعد انہوں نے ایک ’خاتون‘ اور ایک ‘انسان’ ہونے کی حیثیت سے معافی مانگی تھی۔

پائل گھوش نے ایک مرتبہ پھر الزام خود کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے کا الزام لگایا کہ یہ توہین عدالت ہے۔

دوسری جانب ریچا چڈھا اور ان کی وکیل کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بلال مقصود کے بعد محسن عباس بھی یوٹیوب پر مذہبی مواد مونیٹائز نہ کرنے کے خواہاں

سابق پول ڈانسر کا برطانوی وزیراعظم سے قریبی تعلق کا اعتراف

وہ فلم جو 10 سال بعد بھی دیکھنے والوں کے لیے الجھن کا باعث بنی ہوئی ہے