لائف اسٹائل

نورا فتیحی نے ڈانسر کی نامناسب حرکت پر خاموشی توڑ دی

مراکشی نژاد نورا فتیحی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں بھارتی ڈانسر ان کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے دکھائی دیے رہے ہیں۔

مراکشی نژاد کینڈین ڈانسر نورا فتیحی نے بھارتی ڈانسر و کوریوگرافر ٹیرنس لیوس کی جانب سے ریئلٹی شو کے دوران نامناسب حرکت کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے واقعے کی وضاحت کردی۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق گزشتہ چند دن سے بھارتی سوشل میڈیا پر نورا فتیحی اور ٹیرنس لیوس کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں ٹیرنس لیوس کو شو کے دوران نورا فتیحی کے جسم پر بظاہر غیر ارادی طور پر نامناسب انداز میں ہاتھ پھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

مذکورہ ویڈیو ریئلٹی شو (ڈانس انڈیا ڈانس) کی تھی، جس میں نورا فتیحی کو اداکارہ ملائیکا اروڑا کی جگہ کاسٹ کیا گیا تھا۔

ملائیکا اروڑا کو کورونا کی وجہ ڈانس انڈیا ڈانس سے کچھ وقت الگ ہونا پڑا اور اسی دوران عارضی طور پر نورا فتیحی کو کاسٹ کیا گیا۔

ڈانس انڈیا ڈانس شو کے دوران ایک موقع پر نورا فتیحی اور ٹیرس لیوس ایک ساتھ سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جس دوران مرد ڈانسر عرب خاتون ڈانسر کے جسم پر بظاہر غیر ارادی طور پر نامناسب طریقے سے ہاتھ پھیرتے ہیں۔

ڈانسر و کوریوگرافر ٹیرس لیوس نے نورا فتیحی کے ساتھ مذکورہ پروگرام کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ عرب ڈانسر کو بانہوں میں لیے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘دلبر’ رقص نے مراکشی ڈانسر کیلئے بھارت میں دروازے کھول دیے

مذکورہ تصویر شیئر کیے جانے اور ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتی افراد نے ٹیرس لیوس پر نورا فتیحی کا جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا۔

زیادہ تر افراد نے ٹیرس لیوس اور نورا فتیحی کی ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹیرس لیوس پر خوب تنقید کی۔

لوگوں کی تنقید کے بعد نورا فتیحی نے بھی معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے مذکورہ واقعے کی وضاحت کی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نورا فتیحی نے اپنے ایک کمنٹ میں ٹیرس لیوس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ڈانس ریئلٹی شو میں بطور جج کام کرنے پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں: 'دلبر' فیم نورا فتیحی کا رقص بھی 'ساقی' کو بچا نہ سکا

نورا فتیحی نے ٹیرس لیوس کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ بھی سوشل میڈیا پر بننے والے میمز اور تنقید سے پریشان نہیں ہوئے اور انہوں نے بہترین انداز میں ان کا ساتھ دیا۔

نورا فتیحی نے اپنے کمنٹ میں ٹیرس لیوس کی جانب سے اپنے جسم پر ہاتھ پھیرے جانے کا کوئی ذکر نہیں کیا، البتہ لکھا کہ انہیں ٹیرس لیوس اور ڈانس انڈیا ڈانس کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

واضح رہے کہ نورا فتیحی مراکش میں پیدا ہوئیں، تاہم انہوں نے زیادہ وقت کینیڈا میں گزرا اور ان کے پاس دونوں ممالک کی شہریت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آگ کے ساتھ رقص کرنا آسان نہیں، نورا فتیحی

نورا فتیحی نے 2014 میں بھارت میں ماڈلنگ، اداکاری و ڈانس کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی سمیت ملایلم، تیلگو اور تامل فلموں میں مختصر کرداروں سمیت ان میں آئٹم گانے کر چکی ہیں۔

انہیں سب سے زیادہ شہرت ’دلبر دلبر‘ کے ریمیک سے ملی، بعد ازاں ان کا گانا ’کمریا‘ بھی ریلیز ہوا، جس کے بعد ان کا گانا ’ساقی‘ بھی ریلیز ہوا۔

نورا فتیحی نہ صرف بھارت بلکہ مشرق وسطیٰ کی بھی معروف ڈانسر ہیں اور انہوں نے ’دلبر‘ کے عربی ورژن سمیت کئی عربی گانوں میں شاندار پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیتے۔

وزیراعظم، برطانیہ سے نواز شریف کی جلد از جلد وطن واپسی کے خواہاں

اخبار کے خلاف دائر مقدمے میں میگھن مارکل کو ناکامی کا سامنا

صحافیوں کے تحفظ کیلئے پاکستان بار کونسل کی کمیٹی تشکیل