Live Covid 2019
پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں قائم کورونا وارڈ بند
پشاور: حکام نے کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد لیڈی ...
پشاور: حکام نے کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 250 بستروں پر مشتمل کورونا وارڈ بند کردیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے ڈان کو بتایا کہ ہسپتال میں اپریل سے 802 کورونا مریض آئے اسے اب امراض قلب اور گلے کے شعبے میں بدل دیا جائے گا جنہیں وبا کے عروج کے باعث عارضی طور پر یہاں سے منتقل کردیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں 270 اموات ہوئیں جبکہ 80 فیصد سے زائد یعنی 630 مریض صحتیاب ہوئے۔