Live Covid 2019
چترال میں 103سالہ شخص کورونا وائرس سے صحتیاب
ایمرجنسی رسپونس سینٹر میں2 ہفتے قیام کے دوران مریض کو اضافی آکسیجن کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
اپر چترال ضلع کے دور دراز پہاڑی علاقے میں 103 سالہ عزیز عبدالعلیم کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چترال کے گاؤں بونی کے رہائشی عزیز عبدالعلیم کو طبعیت مستحکم ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
آغا خان ہیلتھ سروس کے ریجنل ہیڈ نے ڈان کو بتایا کہ 103 سالہ مریض کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آغا خان ہیلتھ سروس ایمرجنسی رسپونس سینٹر میں داخل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی رسپونس سینٹر میں2 ہفتے قیام کے دوران مریض کو اضافی آکسیجن کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔