Live Covid 2019
ایران میں ڈھائی کروڑ افراد وائرس سے متاثر، مزید ساڑھے تین کروڑ خطرے کی زد میں
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ڈھائی کروڑ ایرانی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور مزید ساڑھے تین کروڑ کے وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ڈھائی کروڑ ایرانی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور مزید ساڑھے تین کروڑ افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایرانی صدر صدر کی جانب سے پیش کیے جانے والے ان اعدادوشمار کا انحصار وزارت صحت کی جانب سے پیش کردہ اعداد پر ہے جہاں اب تک ایران میں 2لاکھ 69ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق ایران میں ڈھائی کروڑ افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 14ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان موجود ہے ملک میں مزید تین سے ساڑھے تین کروڑ افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
8کروڑ آبادی کا حامل ملک ایران مشرق وسطیٰ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔