لائف اسٹائل

عاصم اظہر سے 'نجی تعلقات' نہیں، ہم صرف دوست ہیں، ہانیہ عامر

گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ و گلوکار کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں۔

حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے گانے 'تم تم' میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں کہ ان کے عاصم اظہر سے تعلقات رہے ہیں۔

ماضی میں دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے، جس کی بنیاد پر یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہیں کہ شاید وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

رواں برس اپریل میں بھی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام لائیو چیٹ کے دوران ہانیہ عامر سے بلا ججھک سوال کیا تھا کہ مداح پوچھ رہے ہیں کہ وہ عاصم اظہر سے کب شادی کر رہی ہیں؟

آئمہ بیگ کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر ہانیہ عامر نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا کہ ابھی تو وہ بچی ہیں، ایسے میں وہ کیسے شادی کرلیں۔

تاہم انہوں نے اس وقت واضح طور پر عاصم اظہر سے تعلقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی۔

لیکن اب ایک بار پھر انہوں نے آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام لائیو چیٹ کے دوران گلوکار سے تعلقات پر کھل کر بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر کے ’تم تم’ پر ہانیہ عامر کو نصیحتیں کیوں؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہانیہ عامر اور آئمہ بیگ کی تازہ ویڈیو میں اداکارہ کو کھل کر عاصم اظہر سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں ہانیہ عامر نے اعتراف کیا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان 'وہ' والے تعلقات نہیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ تاہم اس باوجود وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے میں بھی دکھائی دیں اور ان دنوں گلوکار ایک منصوبے میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ دوستی کے اعتراف اور تعلقات کے انکار کے حوالے سے کچھ مداح پریشان بھی دکھائی دیے اور انہوں نے سوال کیا کہ اداکارہ کے کہنے کا مطلب کیا ہے؟

خیال رہے کہ حال ہی میں عاصم اظہر کے ریلیز ہونے والے گانے میں ہانیہ عامر کو ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پاکستانی و اسلامی روایات و ثقافت کے عین مطابق لباس پہننے پر زور بھی دیا جارہا تھا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں موت کی بات کرنے کے بعد بھارتی اداکارہ چل بسیں

ملک میں کورونا کیسز میں 2005، صحتیاب افراد کی تعداد میں 5 ہزار 217 کا اضافہ

یوم شہدائے کشمیر: عمران خان کا ہندوتوا حکومت کیخلاف 'بہادری سے لڑنے' والے کشمیریوں کو سلام