کووڈ 19 کے 50 فیصد کیسز خاموشی سے اسے پھیلانے والوں کا نتیجہ ہیں، تحقیق
بغیر علامات والے یا علامات ظاہر ہونے سے چند دن قبل ہی مریض اس وائرس کو دیگر صحت مند افراد تک پہنچاسکتے ہیں۔
ویسے تو کوئی بھی خود کو نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو بڑے پیمانے پر پھیلانے والا جسے طبی زبان میں سپر اسپریڈر کہا جااتا ہے، تصور نہیں کرسکتا، مگر اس کے بیشتر کیسز خاموشی سے انہیں پھیلانے والوں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔
طبی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع تحقیق میں بتایا کہ کورونا وائرس کے ایسے مریض جن میں واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں، وہ امریکا میں لگ بھگ 50 فیصد کیسز کا باعث بنے۔