Live Covid 2019
شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کورونا سے متاثر ہوگئیں
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز ...
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 'شہباز شریف یقیناً نیب اور عدالت میں بڑے ہجوم کی وجہ سے کورونا سے متاثر ہوئے، گزشتہ روز میرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'وائرس سے متاثر ہونے کے بعد میں نے ہمارے لیے نہیں بلکہ عوام کی اس اکثریت کے لیے آنسو بہائے جو ٹیسٹ اور پروٹوکول کی استطاعت نہیں رکھتے، میں ان کے لیے دعا گو ہوں۔