Live Covid 2019

راولپنڈی میں کورونا کے اکثر متاثرین 40 سال سے کم عمر ہیں، رپورٹ

راولپنڈی میں کورونا کے اکثر متاثرین 40 سال سے کم عمر ہیں، رپورٹ

ضلع راولپنڈی میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ اکثر افراد کی عمر 40 برس سے کم ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمشنر ریٹائرڈ کیپٹن محمد محمود کو جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 169 مریضوں میں 469 خواتین بھی شامل ہیں جن کی عمر 11 سے 40 برس کے درمیان ہے۔

41 سال سے 50 کے درمیان 407 مریض ہیں، ان میں 145 خواتین بھی شامل ہیں ، 51 سال اور اس سے زائد عمر کے متاثرہ افراد کی تعداد 747 ہے جن میں 272 خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈھائی ماہ میں 109 افراد کورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔

انتقال کرنے والوں میں 83 کی عمر 50 برس سے زائد تھی جن میں 16 خواتین بھی شامل تھیں، 15 کی عمر 41 سے 50 برس کے درمیان جبکہ 11 کی عمر 11 سے 40 کے درمیان تھی تاہم مرنے والوں میں کوئی بچہ شامل نہیں تھا۔