پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تو وہاں بھی ایسا ہی رجحان نظر آتا ہے یعنی 20 سے 29 سال کے افراد کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو مجموعی مریضوں کی تعداد کا 21.45 فیصد ہے۔
اسی طرح 30 سے 39 سال کا گروپ دوسرے نمبر پر ہے جن میں یہ شرح 21.05 فیصد ہے۔
40 سے 49 سال کے افراد لگ بھگ 16 فیصد کے تیسرے جبکہ 50 سے 59 سال کے مریض 14.86 فیصد کے چوتھے نمبر پر ہیں۔
60 سے 69 سال کے مریضوں میں یہ شرح 9.36 فیصد، 70 سے 79 سال کے مریضوں میں 3.48 فیصد اور 80 سال سے زائد میں 0.81 فیصد ہے۔
مگر اموات کے لحاظ سے یہ شرح بالکل الٹ ہے۔
وہاں 20 سے 29 سال کی کے مریضوں میں اموات کی شرح 2.09 فیصد ہے جبکہ 30 سے 39 سال کے افراد میں 2.35 فیصد۔
40 سے 49 سالل کے مریضوں میں 13.05 فیصد، 50 سے 59 سال کے افراد میں 25.33 فیصد اور 60 سے 69 سال کے لوگوں میں سب سے زیادہ 32.64 فیصد ہے۔
70 سے 79 سال کے افراد میں 16.71 فیصد اور 80 سال سے زائد کے مریضوں میں 7.31 فیصد ہے۔