Live Covid 2019

راولپنڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 55 دکانیں، مارکیٹیں بند

پنجاب حکومت نے صبح 8 سے شام بجے تک پیر سے جمعرات تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے

راولپنڈی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر صدر، راجا بازار اور ضلع کے دیگر حصوں میں 55 دکانوں اور مارکیٹوں کو بند کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صبح 8 سے شام بجے تک پیر سے جمعرات تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے جو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی۔

کمشنر ریٹائرڈ کیپٹن محمد محمود نے ڈان کو بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی نگرانی کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔