Live Covid 2019
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹس، دکانیں سیل کردیں
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل کردیں
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جاری اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر مارکیٹوں کو سیل کردیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 18 مارکیٹوں اور دکانوں کو سیل کرنے کے ساتھ ایک لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے دکانوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمعہ ہفتہ اتوار کو کوئی دکان یا کاروباری ادارہ نہیں کھلے گا۔