سندھ حکومت نے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا، شازیہ مری
پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ سندھ حکومت نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) اور بین الاقوامی اداروں کی ہدایات پر عمل کیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سندھ حکومت نے قرنطینہ مراکز قائم کیے، کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ قائم کیا گیا، راشن دیا گیا اور سندھ میں ایک نظام کے تحت ایسا کیا گیا۔
انہوں نےکہا کہ حکومت کورونا وائرس کو کیسے دیکھتی ہے کیونکہ ہم نے بہت سے ملے جلے پیغامات دیکھے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ ہم حکومت سے لڑنے نہیں آئے بلکہ ساتھ دینے آئے ہیں، حکومت کی ردعمل کی پالیسی ہے جو سندھ حکومت کے خلاف اختیار کی گئی۔
پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہ کورونا پر بلائے گئے اجلاس میں صرف سندھ حکومت کی بات ہوتی ہے، بحث سندھ حکومت کے گرد گھوم رہی ہے۔
انہوں نے حکومت کی توجہ ٹڈی دل کے حملوں کی جانب بھی مبذول جو وبا کے پھیلاؤ کے وقت ملک میں خوراک کے تحفظ کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وبا سے بچائے اور وفاقی حکومت کی نااہلی سے بھی بچائے۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں