Live Covid 2019

اسلام آباد میں 44 نئے کیسز اور ایک موت کی تصدیق

وفاقی دارالحکومت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 822 سے بڑھ کر 866 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وبا کے 44 نئے مریض اور ایک موت کا اضافہ ہوا۔

سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 822 سے بڑھ کر 866 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں ایک فرد کی موت کی بھی تصدیق کی گئی جس کے بعد وہاں مجموعی اموات 7 تک پہنچ گئیں۔