حیرت انگیز

دنیا بھر میں ریسٹورنٹس سماجی دوری کو کیسے یقینی بنارہے ہیں؟

مختلف ممالک میں ایسے منفرد آئیڈیاز سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ریسٹورنٹس صارفین کے لیے خطرہ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

دنیا بھر میں ریسٹورنٹس سماجی دوری کو کیسے یقینی بنارہے ہیں؟



دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں کئی ماہ کی بندش کے بعد کاروبار زندگی کسی حد تک بحال ہونے لگا ہے مگر ریسٹورنٹس میں اب ایسے انتطامات کیے جارہے ہیں جو سماجی دوری کو برقرار رکھنے میں دیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں ایسے منفرد آئیڈیاز سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ریسٹورنٹس صارفین کے لیے خطرہ کم کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کو بحال کررہے ہیں۔

ایمسٹرڈیم

نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ایک ریسٹورنٹ میڈیا میٹک ایٹین نے دلچسپ قرنطینہ گرین ہاؤس کانسیپٹ پیش کیا ہے جس میں مہمانوں کو 4 کورس ویجیٹیرین مینیو پیش کیا جاتا ہے۔

یہ سروس ریسٹورنٹ کی جانب سے فی الحال عملے کے خاندان اور دوستوں کو فراہم کی جارہی ہے مگر بہت جلد عام افراد بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

ارنہم

نیدرلینڈ کے ایک اور شہر ارنہیم میں میکڈونلڈ کے ایک ریسٹورنٹ میں سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے نشانات بنائے گئے ہیں جو ایک فرد کو دوسرے اسے 5 فٹ دور رکھتے ہیں۔

رنساتیر

سوئیڈن کے اس چھوٹے سے قصبے میں ایک جوڑے نے کووڈ 19 سیف پوپ اپ ریسٹورنٹ کھولا ہے جس میں ایک کرسی اور ایک میز چراگاہ میں رکھی ہے۔ یہاں کوئی ویٹر نہیں بلکہ کھانا ایک باسکٹ میں میز تک ریسٹورنٹ کی کھڑکی سے پلی سسٹم کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔

واشنگٹن

واشنگٹن، ورجینیا کے دی ان ایٹ لٹل نامی ریسٹورنٹ میں پتلوں کو بہترین ملبوسات پہنا کر خالی میزوں پر بٹھا دیا گیا ہے تاکہ سماجی دوری کو یقینی بنایا جاسکے اور یہ طریقہ واقعی بہت دلچسپ ہے، یہ امریکا کا پہلا ریسٹورنٹ ہوگا جو دوبارہ کھولا جائے گا۔

ٹوکیو

جاپانی دارالحکومت کے اس ریسٹورنٹ چیئرز ون میں ویٹریسز حفاطتی ماسکس، فیس شیلڈز اور دستانوں کو پہنے ہوئے چیئرلیڈرز جیسی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے آنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہیں۔

بینکاک

تھائی لینڈ کے اس شہر کے میسون سائیگون ریسٹورنٹ میں لوگوں کے آس پاس بھس بھرے پانڈا رکھے گئے ہیں تاکہ سماجی دوری کو یقینی بنایا جاسکے۔

ژینگژو

چین کے اس شہر میں ایک یونیورسٹی کینٹین کا نظارہ دیکھنے میں کافی رنگارنگ نظر آتا ہے مگر یہ پہلے ایک بڑے ہال میں تھی مگر اب اسے کھلے آسمان تلے منتقل کردیا گیا ہے، اس کا مقصد سماجی دوری کو یقینی بنانا ہے۔

میلان

اطالوی شہر میلان میں ایک ریسٹورنٹ میں آمنے سامنے بیٹھنے والوں کے درمیان ایک گلاس ڈیوائیڈر میز کے درمیان لگایا جارہا ہے تاکہ لوگ آرام سے کھاسکیں اور کورونا وائرس کے خطرے سے بھی محفوظ رہیں۔

کوئی بھی کاروبار ’کامیاب‘ یا ’ناکام‘ کیسے ہوتا ہے؟

ویوو وی 19 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

'ارطغرل غازی' کا ریمیک نہیں، ایک تاریخی ڈراما بنارہے ہیں، ہمایوں سعید