Live Covid 2019
گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس سے صحتیاب
مجھے میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مل گئی ہے جس میں نتیجہ منفی آیا ہے، عمران اسمٰعیل
سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں عمران اسمٰعیل نے کہا کہ 'مجھے میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مل گئی ہے جس میں نتیجہ منفی آیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت کے لیے دعا کی، میں جلد خون کا پلازمہ عطیہ کروں گا تاکہ وہ کسی ضرورت مند کے کام آسکے۔'