Live Covid 2019
اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 679 تک پہنچ گئی
سرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جو ابتدا میں کورونا وائرس سے کم متاثر تھا وہاں اب کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 38 نئے کیسز اور ایک موت رپورٹ ہوئی۔
جس کے بعد وہاں اب تک اس عالمی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 641 سے بڑھ کر 679 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 6 تک پہنچ گئی۔