Live Covid 2019
لاڑکانہ میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 9 ہوگئی
بیسک ہیلتھ سینٹرز کی ڈاکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر رتوڈیرو کے تین بیسک ہیلتھ سینٹرز سیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
لاڑکانہ میں کورونا وائرس کی مقامی سطح پرمنتقلی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور محکمہ صحت نے 76 سیمپلز میں سے 14 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔
محکمہ صحت کے مطابق ان لاڑکانہ میں مزید 3 ڈاکٹرز کے متاثر ہونے کے بعد ضلع میں کورونا کا شکار ڈاکٹرز کی تعداد 9 ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) نے تصدیق کی کہ بیسک ہیلتھ سینٹرز کی ڈاکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر رتوڈیرو کے تین بیسک ہیلتھ سینٹرز سیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق بیسک ہیلتھ یونٹ وارث ڈنو ماچھی، لاشاری اور میہر برڑو کو سیل کر کے دیگر عملے کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔