Live Covid 2019
ایران میں کورونا کے کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کرگئے
ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کیسز میں مسلسل اضافے کا رجحان شروع ہوگیا ہے۔
ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور مجموعی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مزید ایک ہزار 680 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کیانو جہانپور کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین یا 4 روز سے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کا ٹرینڈ چل رہا ہے جو خطرناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیسز میں اضافے کی وجہ شہروں میں غیر ضروری نقل و حرکت اور سفر بھی ہوسکتا ہے۔