Live Covid 2019
ایران میں 132 مذہبی مقامات کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا
محمد نوروزپور نے کہا کہ مذہبی مقامات کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے لیکن زائرین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔
ایران کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے مختلف شہروں میں 132 مذہبی مقامات کو شہریوں کے لیے کھول دیا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری عہدیدار محمد نوروزپور کا کہنا تھا کہ مذکورہ شہروں میں صحت کے معاملات بہتر ہونے پر بندشوں میں نرمی کی گئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کے باعث 2 ماہ قبل مذہی مقامات کو بند کردیا گیا تھا۔
محمد نوروزپور نے کہا کہ مذہبی مقامات کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے لیکن زائرین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔