دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز
نئے نوول کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر میں لگ بھگ 34 لاکھ افراد متاثر جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔
نئے نوول کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا کے 200 کے قریب ممالک اور خطوں میں لگ بھگ 34 لاکھ افراد متاثر جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مگر اس عالمی وبا کے شکار ہونے والے 10 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ افراد اس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہوچکے ہیں۔