Live Covid 2019
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق
برانچ کے 7 ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے دیگر 6 کے نتائج آنا باقی ہیں، ذرائع
اسلام آباد ہائی کورٹ کی رٹ برانچ میں کام کرنے والے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
اس حوالے سے ہائی کورٹ ذرائع نے بتایا کہ ملازم میں کوروناوائرس کی علامات سامنے آنے کے بعد ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ برانچ کے 7 ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے دیگر 6 کے نتائج آنا باقی ہیں۔