Live Covid 2019

کورونا اور معاشی بربادی کا سب سے زیادہ بوجھ مزدور برداشت کررہے ہیں، شہباز شریف

دنیا میں آجر اور اجیر کے درمیان وسائل اور حقوق کی تقسیم کا توازن آج بھی ٹھیک نہیں، اپوزیشن لیڈر

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سال یکم مئی کورونا وائرس کے معاشی زوال کے دور میں آیا ہے، کورونا اور معاشی بربادی کا سب سے زیادہ بوجھ مزدور، محنت کش برداشت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دلی رنج ہے کہ حکومت مزدور،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کو امداد، ریلیف اور راشن نہیں پہنچاسکی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں آجر اور اجیر کے درمیان وسائل اور حقوق کی تقسیم کا توازن آج بھی ٹھیک نہیں، آج بھی مزدور کا استحصال جاری ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہر خاندان، محلہ، علاقہ اپنے قریب موجود مزدور، محنت کش اور مستحق افراد کی

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں