مسلمان کورونا کے باوجود ماہ صیام کی روح زندہ رکھنےکیلئے کوشاں
کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مساجد خالی اور افطاری کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان ماہ صیام کے فضائل و برکات کے حصول کے لیے کوشاں ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مساجد خالی اور افطاری کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں۔
رمضان میں عام طور پر عبادت اور معاشرتی روبط کا رجحان بڑھ جاتا ہے لیکن رواں سال سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے سحر و افطار کے اوقات کار میں وہ مقامات ویران ہیں جو گزشتہ برس اہل ایمان کی توجہ کا مرکز تھے۔
لیکن واشنگٹن سے جکارتہ تک مسلمان خیرات اور عبادت کے ذریعے رمضان کی روح کو زندہ رکھنے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔
مہلک کورونا وائرس کے کیسز پاکستان میں دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اور نئے اعداد و شمار کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 657 جبکہ اموات 265 تک پہنچ چکی ہیں۔