Live Covid 2019
ایران میں مزید 76 اموات، مجموعی تعداد 5650 ہوگئی
اب تک 89 ہزار 3 سو 28 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، ترجمان ایرانی وزارت صحت
ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 76 اموات کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 650 ہوگئی۔
برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے کہا کہ اب تک 89 ہزار 3 سو 28 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے 3 ہزار 96 کی حالت تشویشناک ہے۔