چین کا وہ پڑوسی ملک جہاں کورونا سے ایک مریض بھی ہلاک نہیں ہوا
چین سے باہر پہلا بین الاقوامی کیس اس ملک میں سامنے آیا مگر پھر اس نے اپنے اقدامات سے وبا پر قابو بھی پالیا۔
ویت نام نے لوگوں کی نقل و حرکت اور سماجی دوری کے سخت اقدامات میں نرمی لانا شروع کردی ہے اور روزمرہ کی زندگی بتدریج معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔
ویت نام کے وزیراعظم گوئین ژوان پھوک نے بدھ کو اعلان کیا کہ ملک کا کوئی صوبہ اس وبا سے زیادہ متاثر نظر نہیں آتا، تاہم کچھ کاروبار تاحال بند رہیں گے۔