Live Covid 2019

بلاول بھٹو نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا

ایک جانب عوام کا معاشی قتل کرتے ہوئے مہنگا پیٹرول بیچنا اور دوسری جانب ریلیف کی باتیں حکومت کا دہرا پن ہے، ترجمان

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک جانب عوام کا معاشی قتل کرتے ہوئے مہنگا پیٹرول بیچنا اور دوسری جانب ریلیف کی باتیں حکومت کا دہرا پن ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ پیٹرول سستا نہ کرکے عمران خان عام آدمی کو ریلیف دینے کے بجائے امیروں کی تجوریاں بھررہے ہیں۔