Live Covid 2019

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم سے قرنطینہ میں جانے کا مطالبہ

فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ تشویشناک ہے، لہٰذا وزیراعظم فوری قرنطینہ میں چلے جائیں، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے قرنطینہ میں چلے جانے کا مطالبہ کردیا۔

رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ تشویشناک ہے، لہٰذا وزیراعظم فوری قرنطینہ میں چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں کو بھی قرنطینہ میں بھیجنے کی ضرورت ہے جبکہ عمران خان ایس او پیز کے تحت اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں۔