Live Covid 2019

جناح ہسپتال کراچی میں بائیو سیفٹی لیول تھری لیب قائم،یومیہ 100کورونا ٹیسٹ ہوں گے

جناح ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے فنڈز مختص کر کے لیب کی منظوری دی، سینیٹر مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت نے جناح ہسپتال انتظامیہ کی بائیو سیفٹی لیول تھری لیب کے قیام کی درخواست منظور کر لی۔

سندھ حکومت کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہسپتال کراچی میں قائم کی گئی بائیو سیفٹی لیبارٹری نے کام شروع کردیا ہے اور اس میں یومیہ 100کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلےمرحلے میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد بڑھائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے فنڈز مختص کر کے لیب کی منظوری دی۔