Live Covid 2019

شہباز شریف کا پاکستان میں امریکی ناظم الامور کو جوابی خط

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان...

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان میں امریکی ناظم الامور سفیر پال ڈبلیو جونز کو جوابی خط میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں بلکہ انسانی سماج و معاشرتی نظام بھی بھی متاثر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور روابط کہیں زیادہ گہرے اور مضبوط ہیں۔

شہبار شریف نے کہا کہ کورونا کسی سرحد کو نہیں پہچانتا، تمام خطے اس کی سفاکی اور تباہی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا کے خلاف تعاون کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہیں تھی۔