Live Covid 2019

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین کا رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کے مرکز کا دورہ

تبلیغی جماعت کو ہونے والی مشکلات کے خاتمے کے لیے ہر سطح پرکوششیں کی جا رہی ہیں، حافظ طاہر اشرفی

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کے مرکز کا دورہ کیا اور تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمٰن اور شوریٰ کے دیگر اراکین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حافظ طاہر اشرفی نے تبلیغی جماعت کےاراکین کو یقین دہانی کروائی کہ تبلیغی جماعت کو ہونے والی مشکلات کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔