لائف اسٹائل

'قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر بول ٹی وی کے پروگرام چیمپیئنز پر پابندی برقرار'

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروگرام میں نشر کیے جانے والے مواد کو نازیبا، قابل اعتراض اور ملکی اقدار کے منافی قرار دیا، پیمرا

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل بول انٹرٹینمٹ کے پروگرام 'چیمپیئنز' پر قابل اعتراض مواد نشر کرنے کے باعث عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے پیمرا کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام چیمپیئنز پر قابل اعتراض اور نامناسب مواد نشر کرنے پر 20 جنوری 2020 کو پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ پابندی کو چینل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر متعدد سماعتوں کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کا مؤقف تسلیم کیا اور چیمپیئنز پروگرام میں نشر کیے جانے والے مواد کو نازیبا، قابل اعتراض اور ملکی اقدار کے منافی قرار دیا اور پروگرام کی نشریات پر پابندی عائد کردی۔

مزید پڑھیں: بول ٹی وی کے مالک کو 2 ہفتوں میں 10 کروڑ روپے عدالت میں جمع کرانے کا حکم

اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالت نے چینل کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ 10 لاکھ روپے کا جرمانہ پیمرا کو ادا کرے۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل بول انٹرٹینمنٹ پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وقار ذکا کی میزبانی میں چیمپیئرز کے نام سے ایک پروگرام نشر کیا جارہا تھا۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ وقار ذکا اس سے قبل بھی دیگر نجی چینلز پر 'لونگ آن دی ایج' اور 'اوور دی ایچ' پروگرام بھی کرچکے ہیں۔

تاہم اس مرتبہ ان کے پروگرام چیمپیئنز میں کافی کچھ تبدیلیاں کی گئیں تھی اور اس میں شرکت کے لیے درجنوں افراد نے آڈیشن دیے تھے جس میں سے 16 افراد کو منتخب کیا گیا تھا۔

اگرچہ اس پروگرام کے نشر ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کافی تنقید بھی ہوئی تھی تاہم اس کے باوجود حیران کن طور پر ان پروگرام چیمپیئنز کی ویڈیوز یوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں موجود رہی تھی۔

ماہرہ خان دوبارہ ڈراموں میں کام کرتی نظر کب آئیں گی؟

مقبوضہ کشمیر میں طبی سامان کی کمی پر پاکستان کا اظہار تشویش

لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں جوڑے نے آن لائن شادی کرلی